اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں پھرردو بدل کردیا گیا جس میں بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرزبینیفٹ اور شہدا ءفیملی اکائونٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا۔

بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی اکائونٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکائونٹس پر اوسط شرح منافع کم کرکے 7.05 فیصد کردیا گیا ہے۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع بڑھ کر8.11 فیصد اور ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع7.6 فیصد ہوگیا۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں کمی کرتے ہوئے تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.72فیصد سے 6.80فیصد اور چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.36فیصد سے6.76فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30فیصد سے کم کرکے 6.66فیصد کردیا گیا۔