گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہی تو سسٹم مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہی تو سسٹم مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

 کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، دوپہر میں ایک بار پھر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہی تو سسٹم مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔گزشتہ روز شہر میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے جل تھل ایک کر دیے تھے، ایک گھنٹے میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔