جہانگیر ترین گروپ کا خاتمہ ہوگیا

نجی ٹی وی نے پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شوگرملز ایسوسی ایشن سے جہانگیرترین گروپ کا خاتمہ ہوگیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری پی ایس ایم اے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایک سال کے لیے تین نئے ایگزیکٹو ارکان کا انتخاب ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف پنجاب شوگرملزایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین بن گئے اور جہانگیر ترین گروپ کے نعمان احمد خان اب چیئرمین نہیں رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں ایک گروپ پروگریسیو گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کی تھی۔

ترجمان پروگریسیو گروپ وحید چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کریں گے کیونکہ جہانگیرترین کا اثرورسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment