”مسٹر“ کہنے پر مولانا جمال الدین’’جلال‘‘ میں آ گئے

قومی اسمبلی اجلاس میں ”مسٹر“ کہنے پر مولانا جلال الدین نے کھڑے ہو کرکہا کہ میں مولانا ہوں مسٹر نہیں،اس موقع پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

روزنامہ امت کے مطابق گزشتہ روزپینل آف چیئرنے جنوبی وزیرستان میں بجلی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کرنے کے لیے مسٹر جمال الدین کہہ کر پکاراتو مولانا جمال الدین نے کھڑے ہو کرکہا کہ جناب مولانا ہوں مسٹر نہیں،مولانا جمال الدین کے جواب پرایوان میں موجود اراکین نے قہقہے لگا دیے۔

Comments (0)
Add Comment