راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کرلی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی، عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن سماعت کیلیے منظورکرلی گئی ہے جس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیکسلا اوردونوں لڑکیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ 15 جولائی کو طلب کرلیا۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 10 میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔

Comments (0)
Add Comment