وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔فائل فوٹو
وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔فائل فوٹو

قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفراعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھ کر 10.32 فیصد سالانہ ہوگئی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاونٹس پر منافع کی شرح بڑھا 10.32 فیصد سالانہ اور860 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس اوراسپیشل سیونگ اکائونٹس پرمنافع کی ماہانہ شرح بڑھا کر3400 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ بعد 6.8 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولرانکم سرٹیفیکٹس پرہر6 ماہ بعد منافع کی شرح بڑھا کر7. 8 فیصد کے حساب سے 650 روپے ماہانہ کردی گئی، 10 سالہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر2 لاکھ پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے، سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر8.6 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح بڑھا کر6.12 فیصد کے حساب سے 1530 روپے چھ ماہ کے سرٹیفیکٹس کے لیے 6.14 فیصد کے حساب سے 3070 روپےاور بارہ ماہ کے سرٹیفیکٹس کے لیے 6.2 فیصد کی اضافہ شدہ شرح کے ساتھ منافع بڑھا کر 6200 روپے کردیا گیا گیا ہے۔