بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا،فائل فوٹو
 بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا،فائل فوٹو

بھارتی مگ 23 جنگی طیارہ OLX پر فروخت کیلیے پیش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفے میں دیا جانے والا مگ 23 طیارہ خرید و فروخت کی ویب سائٹ olx پرفروخت کیلیے پیش کردیا گیا۔

او ایل ایکس پر دیے گئے اشتہارکے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر نصب مگ 23 طیارے کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ طیارہ انڈین ایئر فورس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفے کے طورپردیا تھا۔

جنگی طیارے کی فروخت کا او ایل ایکس پراشتہار دیکھ کر انڈیا میں کھلبلی مچ گئی ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا یا جامعہ کے طلبہ کا اس اشتہار سے کوئی لینا دینا نہیں۔

دوسری جانب انڈین حکومت نےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وضاحت سامنے آنے پر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔