شوگرانکوائری۔ایف آئی اے نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لیں

شوگرانکوائری کمیشن کی تحقیقات کے معاملے پرفیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے)نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لیں،چیئرمین انکوائری کمیشن نے فارن آفس کومراسلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں ،2014،15،19 اور20 میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئیں ،تمام ترتفصیلات افغانستان سفارتخانے کے ذریعے منگوائی گئی ہیں۔