نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قدم رکھ دیے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قدم رکھ دیے۔
نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور انہوں نے پہلی ٹوئٹ میں ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا ہے۔
مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس پیغام کو ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔
مریم نے کہا کہ ’اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے‘۔