مولانا فضل الرحمن کانوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ پرکیا ہے ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آج ہونے والی اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوئی ہے۔ اسمبلیوں سے استعفیٰ اور احتجاجی تحریک کے آپشنز پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اپوزیشن کو ملک بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے ، ہر گزرتے دن کیساتھ معاشی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے،عوام میں حکومت کے بارے میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ،نوازشریف نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اہم فیصلے کیے جانے چاہئیں۔