امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر85 ہزار991 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر85 ہزار991 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو

23 امریکی نیوی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

امریکہ میں کرونا وئرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے،امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر85 ہزار991 ہو گئی ہے جبکہ 1296 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 753 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحری جہاز کے 23 نیوی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جبکہ مزید اہلکاروں میں بھی وائرس کے شبے کا اظہارکیا جارہاہے جس کے باعث امریکی دفاعی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔صورتحال سامنے آنے پر امریکی حکام نے پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

واضع رہے کہ کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اوراب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد اس وباسے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔