گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین کوگرفتارکرلیا۔
گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین کوگرفتارکرلیا۔

گھروں میں چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کرنےوالی ماسیوں کےگروہ کی دو خواتین گرفتار۔

مدد گار15نے ضلع سائوتھ میں کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ماسیوں کے گروہ کی دوخواتین کوگرفتارکرلیا۔

بوٹ بیسن پولیس کےمطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدودکلفٹن  بلاک 6 میں واقع ایک بنگلے میں کام کرنے ماسیوں کے گروہ کی دو خواتین نے چوری کی۔

بنگلے کے مالک کی جانب سے اپنے بنگلے پرچوری ہونے کی اطلاع 15 مددگار پر دی گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری ہہنچی اور دونوں خواتین کو اپنی تحویل میں لیا۔

خواتین کے قبضہ سے مبینہ طور پر چرائے گئے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لئے گئے۔