30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی
30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی

کرونا کے مثبت کیسز میں کراچی سرفہرست آگیا

این سی او سی کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسزکے تناسب کراچی میں 20.12 فیصد کے ساتھ پہلے نمبرپرآگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے اور سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد، حیدرآباد میں 18.43 فیصد اورایبٹ آباد میں 14.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا یے اور ملک میں کورونا سے متاثرہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 2469 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد وشمارکے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد. بلوچستان میں 12.5  فیصد، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد میں 6.6 فیصد، کے پی کے میں 5.6 فیصد ، پنجاب 4.2 فیصد اور سندھ میں 14.1 فیصد ہے۔ جبکہ ملک کے بڑے شہروں میں لاہور میں 5.69. راولپنڈی میں 4.59 فیصد،فیصل آباد میں 6.81 فیصد اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد ہے۔