شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا

پپرول کی مدت ختم ہونے پرجیل حکام نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ماڈل ٹاﺅن سے کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر پنجاب کابینہ نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازشریف کی 5 روزکیلیے پرول پر رہائی کی منظوری دی تھی ،پانچ روز کیلیے پرول پر رہائی کی مدت پوری ہونے پر شہباز شریف کی جانب سے مزید پیپرول پررہائی درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ والدہ کے انتقال پرتعزیت کیلیے آنے والوں کاسلسلہ جاری ہے۔

پنجاب حکومت نے صدرن لیگ کی درخواست منظورکرتے ہوئے پیپرول پر رہائی کی مدت میں مزید ایک روز کی توسیع کردی تھی جس کی مدت آج ختم ہونے پر جیل حکام دونوں کو ماڈل ٹاﺅن سے لے کر روانہ ہو گئے اوراب انہیں کوٹ لکھ پت جیل پہنچا دیا گیا ہے۔