برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔
برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

برطانیہ کےشہربرسٹل میں دھماکہ سےمتعدد افرادکےذخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ۔

 برطانیہ  کے شہر برسٹل کے ایک گودام میں ہولناک دھماکا ہوا ہے جس میں  متعدد افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے  مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوب مغربی برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد افراد شدید زخمی ہیں اور متعدد ہلاکتوں کا امکان ہے۔ مقامی فائر بریگیڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم دھماکے کے اسباب اور اس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جائے وقوعہ کے نزدیک موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے دھماکے کی سمت میں پولیس کے ہیلی کاپٹر کو لاپتا افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

عینی شاہد  کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت  پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔