نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ہونے والی جنگ مین اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہلکار لاپتہ ہیں۔
نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ہونے والی جنگ مین اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہلکار لاپتہ ہیں۔

آذر بائیجان کی فوج کےجانی نقصان کی تفصیلات جاری۔

آذر بائیجان نے آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

با خبر ذرائع  کے مطابق آذر بائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ہونے والی جنگ مین اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہلکار لاپتہ ہیں۔

آرمینیا کے ساتھ آذر بائیجان کے علاقائی تنازعے پر 27 اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔معاہدے کے بعد آرمینیا نے نگورنو قرہ باخ میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کردیے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کررکھا تھا۔

آرمینیا نے 14 نومبر کو اپنے جنگی نقصان کی تفصیلات جاری کردی تھیں جس کے مطابق جنگ میں اس کے 2317 فوجی ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کے استعمال کے باعث دونوں ممالک کے درجنوں شہری بھی جان سے گئے۔

جبکہ روسی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے 9 اور 10 دسمبر کو آذربائیجان کے دورے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ جنگ بندی کے بعد باکو کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے۔