اس حوالے سے ایم این اے فہیم خان نے ۔وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں
اس حوالے سے ایم این اے فہیم خان نے ۔وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں

پاکستان تحریک انصاف کراچی میں لاوارث ہو چکی ہے،ایم این اے فہیم خان

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  کراچی میں لاوارث ہو چکی ہے,گزشتہ دس دن سے اسمبلی میں بات کرنے کےلئے وقت نہیں دیا جارہا ہے۔

ورکرز اور ضلع کورنگی کے صدر کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں لیکن کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے۔

یہ ظلم ہو رہا ہے، ہماری پارٹی ہمارے ساتھ نہیں کھڑی،اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں بات کرنے نہیں دیتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔