میزائل حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت نازک ہے
میزائل حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت نازک ہے

حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے جازان کا یمن سے کے قریب سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کا داغا گیا ایک میزائل گرا۔
ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل ایک گاؤں پر گرا جس سے دو مکان، ایک جنرل استور اور 3 کاروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ملٹری پروجیکٹائل کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری شامل ہیں۔
کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ 28 فروری کو حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔