وکٹ خشک ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔فائل فوٹو
وکٹ خشک ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔فائل فوٹو

ہرارے ٹیسٹ۔پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ خشک ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عمران بٹ، عابد علی ، اظہرعلی ،بابراعظم ، فواد عالم، محمدرضوان، حسن علی ، نعمان علی ،ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔