ایک گاہک کی جانب سے برگرمیں چوہوں کی مینگنیاں پائے جانے کی شکایت کے بعد تحقیقات پر ریسٹورنٹ میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔ فائل فوٹو
ایک گاہک کی جانب سے برگرمیں چوہوں کی مینگنیاں پائے جانے کی شکایت کے بعد تحقیقات پر ریسٹورنٹ میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔ فائل فوٹو

برگر کے شوقین چوہوں کی موجودگی، مقبول فاسٹ فوڈ چین 10 روز کیلیے بند

لندن: مشرقی لندن میں حکام نے مکڈونلڈز کی برانچ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے“بڑا خطرہ“ قرار دے دیا۔

چوہوں کی موجودگی ثابت ہونے پر مقبول فاسٹ فوڈ چین پرحکام نے 5 لاکھ پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

ایک گاہک کی جانب سے برگرمیں چوہوں کے فضلے کے ذرات پائے جانے کی شکایت کے بعد تحقیقات پر ریسٹورنٹ میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔

گاہک نے اپنا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اِس نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹرسائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کیا، اسے اپنے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں ملیں۔

اس کے بعد جب حکام نے تحقیقات کا آغاز کیا توچوہوں کی موجودگی پائی گئی، اسی روزبرانچ کو بند کرکے وہاں کھانا کھانے والوں کو فوری باہر جا نے کیلیے کہا گیا۔

واضح رہے کہ والتھم فاریسٹ بورو کونسل رواں ہفتے میکڈونلڈز کو حفظان صحت کے تین جرائم میں ملوث ہونے پرعدالت میں لے گیا تھا۔ والتھم فاریسٹ میونسپلٹی تمام ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کی درجہ بندی کے لیے ذمے دار ہے۔