انڈر 16بوائز چیمپئن شپ لاہورڈسٹرکٹ نے جیت لی

0

لاہور (امت نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر ’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘‘ کے سلوگن کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ لاہور ڈسٹرکٹ نے جیت لی، لاہور ڈسٹرکٹ نے 7کھیلوں میں سے 5میں پہلی پوزیشن حاصل کی، بیڈ منٹن میں لاہور ڈسٹرکٹ نے پہلی، ننکانہ صاحب نے دوسری، شیخوپورہ نے تیسری پوزیشن لی، ہاکی میں لاہور ڈسٹرکٹ ، قصور ڈسٹرکٹ اور شیخوپورہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ٹیبل ٹینس میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ پہلے نمبر پر رہا، شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پررہا، تائیکوانڈو میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ فاتح رہا، شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پر رہا، ریسلنگ میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی، شیخوپورہ دوسرے اور قصور تیسرے نمبر پر رہے، فٹ بال کے مقابلوں میں ننکانہ صاحب نے پہلی، شیخوپورہ نے دوسری اور لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی،والی بال میں شیخوپورہ، لاہور اور قصور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جمعہ کے روزہاکی کا فائنل لاہور ڈسٹرکٹ نے جیت لیا ۔ ہاکی کے فائنل میں لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے قصور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو 6-3کو شکست دی، منی ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں لاہور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی، لاہور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی عبدالمنان نے 2،علی انصار ، عبدالقیوم،حسیب اور مرتضیٰ نے ایک ایک گول کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More