ڈاکس میں ٹریفک اہلکار دل کے دورے سے جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی آئی سی آئی چوک کے قریب ٹریفک اہلکار 35 سالہ گل حسن ولد نور محمد ڈیوٹی کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او ریاض بھٹو نے امت کو بتایا کہ متوفی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی کی پوسٹنگ بغدادی ٹریفک سیکشن میں تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More