کراچی میںآ زادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ جاری

0

کراچی (امت نیوز) یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل معرکہ میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب نے عثمان کلب کوشکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب کو 63-39پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد اور محمد شبر نے 15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اشرف یحییٰ 18،اور عبداللہ نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کراچی باسکٹ بال کلب نے عثمان باسکٹ بال کلب کو 80-47پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More