اعمال قرآنی-مشکلات کاحل

0

توفیق نیک عمل
اَلْبَصِیْرُ
خاصیت : بعد نماز جمعہ کے سو بار پڑھنے سے بصیرت میں صفائی ہو اور نیک عمل کی توفیق ملے۔
انکشاف اسرار
اَلْحَکَمُ
خاصیت : نصف شب کے وقت باوضو حضور قلب کے ساتھ ذرا زیادہ دیر تک پڑھے تو باری تعالیٰ چاہے تو اس کے قلب کو محل اسرار فرمائیں۔
تسخیر قلوب
اَلْعَدلُ
خاصیت : شب جمعہ میں روٹی کے تیس (30) ٹکڑوں پر اس اسم مبارک کو لکھ کر کھانے سے لوگ مسخر ہو جائیں۔
وسعت رزق و لطف
اَللَّطِیْفُ
خاصیت : 33 بار پڑھنے سے رزق میں وسعت ہو، تمام کام لطف سے پورے ہوں۔
موذی مرض دور ہو
اَلْخَبِیْرُ
خاصیت: سات روز تک بکثرت پڑھنے سے اخبار مخفیہ معلوم ہونے لگیں گے اور جو کسی موذی مرض کے پنجے میں گرفتار ہو، اس کو بکثرت پڑھنے سے حالت درست ہو جائے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More