ہمدرد یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریبات اور شجر کاری مہم کا انعقاد

0

کراچی (بزنس رپورٹر) ہمدرد یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پر ’’گوگرین موومنٹ‘‘ کے دوسرے مرحلے میں کلیہ ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر اور صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن اور دیگر فیکلٹی ممبران و طلبہ کے ہمراہ پودے لگائے۔ بعد ازاں طلبہ نے بیت الحکمہ آڈیٹوریم میں تقریری مقابلوں، قومی نغموں اور اسٹیج ڈرامہ کا بھی انعقاد کیا۔ قبل ازیں جشن آزادی کی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ پاکستانی پرچم لہرا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More