تیز رفتار گاڑیوں نے3 خواتین سمیت8 افراد کچل دیے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار گاڑیوں نے 3 خواتین سمیت 8افراد کو کچل کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے نیشنل ہائی وے سے صفورا چوک جانے والے لنک روڈ پر سیمنٹ سے بھرے ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند دیا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار 2خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔تینوں نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں ایک متوفیہ کی شناخت 22سالہ عذرا بی بی دختر مظہر کے نام سے کی گئی، جبکہ دوسری خاتون اور مرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔متوفی گبول گوٹھ کے رہائشی تھے۔ کورنگی نمبر ڈھائی پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون 22سالہ عظمی دختر ارشد جاں بحق ہوگئی۔کورنگی روڈ کالا پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا نامعلوم شخص چل بسا۔متوفی کی عمر 40سال کے قریب ہے۔سپر ہائی وے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب سڑک عبور کرنے والا نامعلوم شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔منگھو پیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب سڑک تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 35سالہ اجمل کو کچل کر جاں بحق کردیا۔ ایئر پورٹ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ رب نواز جاں بحق ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More