کراچی پولیس چیف کے تھانوں پر چھاپے-روزنامچوں کا معائنہ کیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ خبر ایجنسیاں)کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ہفتہ کو مختلف تھانوں پر چھاپے مارے ،حوالات میں موجود ملزمان کا انٹرویو کیا ۔لیاقت آبادکی نئی عمارت میں بھی صفائی کے ناقص انتظام ، لائٹس فیوزہونے اور ایس ایچ او کی غیر حاضری پر ہیڈ محرر طلب کر کے دونوں کو وارننگ جاری ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لیاقت آباد تھانے کے حوالات میں موجود عمران نامی ملزم کے مقدمے کی انکوائری کا حکم دیا ۔لیاقت آباد تھانے کے دروازے پر الرٹ اہلکار کیلئے ایک ہزار نقد انعام کا اعلان کیا ۔ تھانہ مبینہ ٹاؤن پر چھاپے کے وقت انہوں نے مرکزی دروازے پر الرٹ اہلکار خرم آصف کو ایک ہزار نقد انعام دیا جبکہ تھانے میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ایس ایچ او کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں کو صاف رکھیں،ہر حال میں شہریوں کو عزت دینے اور ان کی مدد کو اپنا اولین اصول بنائیں۔سڑکوں پر چیکنگ کے نام پر تھانہ اہلکاروں کی وارداتوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ہفتہ کو صبح کے وقت نجی کار میں مختلف مویشی منڈیوں اور سبزی منڈی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے یونیورسٹی روڈ پرپولیس اہلکاروں کو شہریوں سے ناروا رویہ اپنانے کا حکم دیا اور ان کے حلیے پر وارننگ دی اور ڈیوٹی کے دوران باوردی درست رہنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More