عالمی کپ کے فاتح عمران خان نے وزیراعظم بن کر دوسرا سرپرائز دیا- نذر الاسلام قادری

0

کراچی (پ ر) تحریک قومی انقلاب کے سربراہ نذر اسلام قادری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 92جیتنے کے بعد26 سال بعد حکومت حاصل کر کے دنیا کو ایک اور سرپرائز دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 22 سال سے سیاست کے میدان میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس لئے کرپشن کی علامت آصف زرداری، نواز شریف اور ان کے ٹولے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سال سے برسراقتدار حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے اور ان سے اربوں روپے واپس لے کر وہ غریب عوام کو رعایتیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر کے کراچی اور سندھ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سے اس کی باز پرس ہونی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More