منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان کو ایف آئی اے کے سامنے پیشی کا حکم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ ازخود نوٹس کے تحریری حکم میں تمام نامزد ملزمان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق جےآئی ٹی کی تشکیل سے متعلق آئندہ سماعت پر فیصلہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے حکم نامے میں تمام نامزد ملزمان کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونےکا کہا ہے جبکہ کیس کی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے علی کمال مجید، مصطفی ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکا حکم ہے جب کہ انور مجید اور غنی مجید کے نام پہلے سے ای سی ایل پر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More