ثبوت نہ ملنے پر عثمان بزدار کیخلاف کرپشن مقدمہ بند کردیا تھا۔نیب کی وضاحت

0

لاہور (امت نیوز) نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آنے پر نیب کو وضاحتی اعلامیہ جاری کر نا پڑگیا۔ نیب لاہور اور ڈی جی خان کے حکام نے تسلیم کیا کہ انہیں 2016 ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا عثمان بزدار نے بطورتحصیل ناظم تونسہ اختیارات کا غلط استعمال کیا اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بھرتی کیا تاہم چھان بین پر الزامات کے شواہد نہیں ملے۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ کیس تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More