حلف برداری میں عمران سے خاتم النبینؐ نہ پڑھا گیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس عمران خان تقریب حلف برداری میں نروس دکھائی دیئے۔ صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا تو عمران خان کئی بار اٹکے اور غلطیاں کیں۔ عمران خان جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیینؐ پر پہنچے، تو انہوں نے خاتم غلط پڑھا، جس پر صدر ممنون حسین نے ان کی تصحیح کی اور دوبارہ پڑھایا۔ اپنی اس غلطی پر عمران خان مسکرائے اور خاتم النبیینؐ کو دوبارہ پڑھا۔ پھر نو منتخب وزیر اعظم نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا۔ صدر نے تصحیح کی تو عمران خان ہنسے، سوری کہا اور اپنی غلطی کو دور کیا۔ تقریب کے موقع پر عمران خان اپنا چشمہ کرتے کی جیب میں رکھ کر لائے۔ جس کو شیروانی ہٹا کر نکالنے میں مشکل پیش آنے پر حاضرین ہنس دیئے۔ حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اتارا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔گارڈ آف آنر کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان تھوڑا پریشان تھے۔ وہ کبھی مسکرائے۔ کبھی انگوٹھی گھمائی۔کبھی پیچھے مڑ کر دیکھا۔ کبھی ہاتھ سینے پر رکھا۔ملٹری سیکریٹری وزیر اعظم کی رہنمائی کرتے رہے۔ خاتون اول بشریٰ بی بی مہمانوں کی صفوں میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھی تھیں اور حلف کے دوران ان کی آنکھیں جھکی رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More