آرمی چیف سے بھارتی وزیر بغلگیر – کرتار پور سرحد کھلنے کی امید لگائی

0

اسلام آباد( نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے آغاز سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اوربھارتی پنجاب کے مقامی حکومتوں اورسیاحت و ثقافت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باوجوہ سے ملاقات ہوئی۔ بات چیت کے دوران سدھو آرمی چیف سے بغل گیر ہو گئے۔ہفتہ کو سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری حمید پوٹھی کے گھر رمیز راجہ اور سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکا پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا۔ ہم نےخوشگوار انداز میں پنجابی میں بات کی، میں نے جنرل باجوہ کو اگلے سال باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی خواہش سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ایک چھوٹا سے وفد ساتھ لانا چاہتا ہوں۔ سدھو نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے جواب میں کہا کہ وہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں، جتنے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More