اسماالحسنی-مشکلات کا حل

0

الرحیم جل جلالہ
(4) جو کوئی ہر روز یہ اسم پانچ سو بار پڑھے گا، دولت پائے گا اور رب تعالیٰ کی مخلوق اس پر مہربان و شفیق ہوگی۔
(5) جو صبح کی نماز کے بعد سو بار پڑھے، اس پر حق تعالیٰ کی تمام مخلوق مہربانی اور شفقت کرے گی۔
(6) جو اسے صبح کی نماز کے بعد 555 بار پڑھتا رہے، وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا۔
(7) جو یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَ رَحِیْمَھُمَا اکتالیس روز تک پڑھے، اس کی حاجت پوری ہوگی۔
(8) جو شخص روزانہ سو بار پڑھے، اس کے دل میں رقت اور شفقت پیدا ہو جاتی ہے، یعنی یہ دل کی قساوت (سختی) کا علاج ہے۔
(9) جس کسی ناگوار کام کا اندیشہ ہو تو وہ الرحمن الرحیم کی کثرت کرے حق تعالیٰ نے چاہا تو محفوظ رہے گا۔
(10) اگر اسے لکھ کر پانی سے دھو کر وہ پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہو جاتی ہے۔
الملک جل جلالہ
ترجمہ: بادشاہ
عدد: 90
خواص
(1) جو شخص زوال کے وقت ایک سوبیس بار پڑھے، رب تعالی اس کو صفائی قلب اور غنا عطا فرماتا ہے، خواہ غنا ظاہری ہو خواہ باطنی۔
(2) اس اسم کو پڑھنے والے کا نفس مطیع رہتا ہے اور اسے عزت و حرمت حاصل ہوتی ہے۔
(3) جو روزانہ نوے بار پڑھنے کا معمول بنائے گا، وہ مالدار ہوجائے گا۔
(4) جو سورج نکلنے کے وقت ہزار بار پڑھے گا، جو مراد مانگے گا، حاصل ہوجائے گی۔
(5) مال و ملک والا آدمی (حکمران یا بڑا عہدیدار) اگر یہ اسم القدوس کے ساتھ ملا کر پڑھے گا تو اس کا مال و ملک قائم رہے گا۔
(6) جو فجر کے بعد ایک سوبیس بار پڑھنے کا معمول بنائے۔ رب تعالی اسے اپنی عنایات کے ذریعے غنی فرمادیتا ہے۔
(7) اگر حکمران اسے پڑھنے کا معمول بنائے تو بڑے بڑے فراعنہ (سرکش و متکبر لوگ) ان کے مطیع و فرمانبردار بن جائیں۔
(8) جو کوئی روزانہ صبح کی نماز کے بعد یا ملک کثرت سے پڑھا کرے گا۔ رب تعالی اسے غنی فرمادے گا۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More