نریندر مودی کا نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام

0

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا ہے۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔انہوں نے لکھا کہ بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی ٹوئٹر پیغام میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More