سانحہ بلدیہ اور 12مئی کے ذمہ داران کو انجام تک پہنچایاجائے۔سراج الحق

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے دورے کے موقع پر500 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کریں۔سانحہ بلدیہ فیکٹری اور سانحہ 12مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔کراچی میں سرکاری کواٹروں کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے بجائے ان کو مالکانہ حقوق دیے جائیں۔کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ اور زخمی کی کفالت کا انتطام کروایا جائے۔شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں شرمناک ہیں۔جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالا جائے ۔ عمران خان ختم نبوت اور توہین رسالت کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ سے بات کریں۔موجودہ حکومت مسئلہ کشمیرپر متفقہ قومی موٴقف کو اٹھائے۔ڈیم ملک کی ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سکریٹری محمد اصغر ، حافظ نعیم الرحمن ، سیف الدین و دیگر بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More