’’امی آنکھیں کھولیں ۔آپ کی بہادر گڑیا کو اب رونا نہیں آتا‘‘

0

لاہور(نمائندہ امت) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی ان کے والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازسے وطن واپسی پرآخری گفتگو سامنے آگئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پتا نہیں اللہ کوکیا منظور تھا، امی نے آنکھیں کھولیں توان کی آنکھوں سے 2آنسو باہر آگئے،میں نے کہاکہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کوآپ کہتی تھیں کہ تمہارا دل چھوٹا ہے اور تم رو پڑتی ہو،لیکن اب میں بہادر ہوگئی ہوں، مجھے رونا نہیں آتا آپ نے بھی نہیں رونا۔مریم نوازنے 13جولائی کولندن سے پاکستان واپسی پرطیارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم لندن پہنچے توہیتھروایئرپورٹ پرمیرے بھائی کا والد کوفون آیا کہ آپ گھر نہ جائیں بلکہ سیدھا اسپتال پہنچے، کیونکہ امی اسپتال میں ہیں۔والد نوازشریف نے پوچھا ان کا کیا ہوا؟ کیوں اسپتال لے کرگئے ہیں؟ جس پربھائی نے بتایا کہ ان کابلڈ پریشر گرگیا تھا۔تاہم ہمیں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔لیکن جب ہم اسپتال پہنچے اور میں ان کے روتے ہوئے چہرے دیکھے تومیں ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ امی کوکارڈیک اریسٹ ہوگیا ہے ۔مریم نواز نے بتایا کہ وہ میرے لیے ایک انتہائی افسوس ناک لمحہ تھا۔پھر پورا ایک مہینہ میری والدہ نے نہ آنکھیں کھولیں اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا۔وینٹی لیٹر پر بے ہوش رہی۔میں اور میرے والد نوازشریف ہرروز اسپتال جاکرصبح سے شام تک آوازیں دیتے تھے۔اسی امید کے ساتھ روزوہاں جاکران کے پاس بیٹھے رہتے کہ ایک بار وہ ہمیں پاکستان جانے سے پہلے دیکھ لے۔اسی دوران فیصلہ بھی آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے واپس آنا تھا توانہوں نے اچانک آنکھیں کھولیں۔اللہ تعالیٰ کے کام ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کوپتا نہیں کیا منظور تھا۔ انہوں نے آنکھیں کھولیں توان کی آنکھوں سے 2آنسو باہرآگئے۔ توامی کومیں نے کہا کہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کوآپ کہتی تھیں کہ آپ نے ہروقت آنسو آنکھوں پررکھے ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More