ایک خاندان کے 7افراد شہید ہوئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید ہوئے۔’’امت‘‘ کو متاثرہ شخص عبدالغنی نے بتایا کہ میں اس فیکٹری میں 14سال سے ملازمت کررہا تھا‘مذکورہ فیکٹری میں میری بیوی، 4بھانجیاں، ایک بھانجا اور ایک سالا بھی ملازمت کر تا تھا‘سانحے کے روز میں جلدی گھر آگیا تھا تاہم شام کے وقت بیوی نسرین ناز کا فون آیا کہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ہم پہنچنے تو معلوم ہوا کہ فیکٹری مکمل طور پر جل چکی ہے۔ صبح کے وقت مجھے میری بیوی کی لاش ملی۔ 2روز بعد 17سالہ بھانجی روبی،21سالہ ذویا،18سالہ صباءاور 19سالہ سونی کی لاش بھی ملی‘ سالے اور بھانجے کی لاش کچھ روز بعد ملی جن کے نام اعجاز اور وقار تھے‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی میں جن افراد کے نام آئے ہیں ان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More