اسما الحسنی-مشکلات کا حل

0

القدوس جل جلالہ
ترجمہ: بہت پاک
عدد: 170
خواص:
(1) جو کوئی ہزار بار اس اسم مبارک کو پڑھے گا، سب سے بے پروا ہوگا (یہاں تک کہ نا جائز شہوات سے بھی )
(2) جو شخص دشمن سے بچنے کے لئے بھاگتے وقت کثرت سے پڑھے گا محفوظ رہے گا۔
(3) جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔
(4) جو کوئی ہر روز زوال کے وقت کے قریب سو بار پڑھے گا اس کا دل صاف ہوجائے۔
(6) جو کوئی چالیس دن تک خلوت میں ایک ہزار بار پڑھے اس کا دل منور ہوگا اور روحانی امراض سے پاک ہوجائے گا۔
(7) جو کوئی چالیس دن تک خلوت میں ایک ہزار بار پڑھے اس کا مقصد حاصل ہوگا اور دنیا میں اس کی قوت تاثیر ظاہر ہوجائے گی۔
(8) جو رات کے آخری حصے میں ایک ہزار بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہوجاتی ہے۔
(9) نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس بار سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح کہہ کر پھر اس کو ایک روٹی پر لکھ کر جو شخص کھائے وہ تمام آفات سے محفوظ رہے اور اسے توفیق عبادت حاصل ہو۔ (10) جو جمعہ کی نماز کے بعد سبوح قدوس روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھاتا رہے، مثل فرشتہ ہوجائے۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More