قائد اعظم ٹرافی- فاٹا کا نوجوان بلے باز سمیع اللہ چھا گیا

0

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا کے نوجوان بلے باز سمیع اللہ نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنائی۔ سمیع اللہ نے سوئی نادرن گیس کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایک اور میچ سوئی سدرن گیس کے مڈل آرڈر بلے باز مزمل نظام نے کراچی وائٹس کے خلاف 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا میچ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ 15 سے 18 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ریجن گروپ بی میں ملتان ریجن، لاہور ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، واپڈا، پی ٹی وی، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے ساتھ شامل ہے۔ پہلے گروپ میچ میں اسے سوئی سدرن گیس کے ہاتھوں 147 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More