قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

0

اسلام آباد(امت نیوز) 6 رکنی قومی ٹیم عالمی ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 22 سے 28 ستمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائیگا جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، سکندر حیات، ثاقب شہزاد، افضل اختر اور علیم آغا شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More