پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

0

سڈنی(امت نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون،مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More