’’ملک میں فٹبال سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ‘‘

0

کراچی (امت نیوز)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیاجس سے پاکستان کو فائدہ ہو گانیشنل انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید فیصل صالح حیات نے کہاکہ کلیم اللہ ان کیلیے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں، صدر فیفانے پاکستان فٹبال کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیفا صدر سے اپنے عہدے کی معیاد بڑھانے کی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کے لیئے کام جاری رکھیں گے، پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More