عدالتی فیصلے سے حکومت کو دھچکا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کا فیصلہ حکومت کیلئے دھچکا ثابت ہوا۔ فواد چوہدری اورسینیٹر فیصل نے رد عمل میں نیب کی خودمختاری اورعدالتوں کےاحترام کی باتیں اور کسی احتجاجی تحریک سےفکرمند نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلا عات اور وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں،قومی احتساب بیورو آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے،معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون اپنا راستہ لے گا۔اس حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں ختم نہیں معطل ہوئی ہیں، ان کے ابھی دو ریفرنسز باقی ہیں اس لیے یہ جشن منانے کا موقع نہیں بلکہ ن لیگ کیلئے پریشانی کی بات ہے۔تینوں کی منزل اڈیالہ جیل ہی ہے۔انہوں نے کہا نیب ہی فیصلہ کرے گا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گا یا نہیں،ہم حکومت میں ہیں اور کسی صورت مداخلت نہیں کرسکتے۔فیصل جاوید نے کہا کہ نواز ، مریم اور صفدر پر کرپشن اورمنی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے۔ان کے جیل سے باہر آنے یا احتجاجی تحریک چلانے کی ہمیں کوئی فکر نہیں،ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More