غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے نوجوان شہید-درجنوں زخمی

0

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید اور متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے، جن میں کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ غزہ میں محکمہ صحت کے ذرائع نے 15 سالہ مومن ابراہیم کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولیاں اور آنسو گیس شیل لگنے سے زخمی درجنوں افراد کو بھی اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے کئی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ متعدد زیر علاج ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ نہتے مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے، جس پر قابض فورسز نے اندھا دھند آنسو گیس شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں رضا کار سرحدی علاقے سے اٹھا کر اسپتال لائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک لڑکا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جس کی لاش ورثا کےحوالے کردی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جبکہ 46 سے زائد زخمی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More