اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

الرزاق جل جلالہ
ترجمہ: بہت بڑا روزی دینے والا
عدد: 308
خواص:
1۔ جو اس اسم کو نہار منہ بیس مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ حق تعالیٰ اسے ایسا ذہن عطا فرماتا ہے جو باریکیوں اور مشکلات کو سمجھ لیتا ہے۔
2۔ جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں نماز صبح سے پہلے دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا۔رب اللہ تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے کھول دیں گے۔ بیماری اور مفلسی اس کے گھر میں ہر گز نہ آئے گی، پڑھنے کا آغاز داہنے کونے سے کرے اور منہ قبلے کی طرف رکھے۔
3۔ جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان اکتالیس دن تک ساڑھے پانچ سو مرتبہ روز پڑھے گا، دولت مند ہوگا۔ اس میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا اور اسم مبارک کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا شرط ہے۔
4۔ جو عشاء کی نماز کے بعد ننگا سر کرکے ’’یارزاق ترزق من تشاء یا رزاق‘‘ گیارہ بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ اکتالیس بار روز پڑھا کرے گا، فتوح رزق پائے گا۔
5۔ جو کوئی اس کو پانچ سو پینتالیس بار روز پڑھے گا۔ رزق اس کا کشادہ ہوگا اور کوئی دشواری اور درماندگی نہ آئے گی۔
6۔ جو روزانہ تنہائی میں ایک ہزار بار پڑھے گا، بفضل باری تعالیٰ خاص روحانی مقام پائے گا۔
7۔ جو ہر نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنائے گا غیب سے روزی پائے گا۔
8۔ جو شخص سترہ بار اس کے سامنے پڑھے جس سے کوئی حاجت ہو، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ حاجت پوری ہوجائے گی۔
9۔ جو یہ اسم ایک سو بار قیدی کے لئے پڑھے گا، اسے خلاصی ملے گی اور اگر بیمار کے لئے پڑھے گا، اسے شفاء ملے گی۔ (مجرب ہے)۔
الفتاح جل جلالہ
ترجمہ: بہت بڑا مشکل کشا
عدد: 489
خواص:
1۔ جو کوئی اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر نماز فجر کے بعد اکہتر (71) بار پڑھے گا تو اس کا دل پاک اور منور ہوجائے گا اور حق کے راستے کا حجاب اس سے ہٹالیا جائے گا اور اسے خدا نے چاہا تو تمام امور میں آسانی اور رزق میں برکت عطا کی جائے گی۔
2۔ اگر کند ذہن چینی کی رکابی پر لکھ کر زبان سے چاٹے ذہین ہو جائے۔
3۔ جو اسے سات بار پڑھے گا دل کی تاریکی جاتی رہے گی۔
4۔ جو اس کا بکثرت ورد رکھے اس کے دل کی کدورت دور ہوجائے گی اور فتوح کے ابواب اس پر کھل جائیں گے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More