کلثوم نوازکےایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی-لیگی خواتین کی شرکت

0

راولپنڈی (نمائندہ امت) سابق وزیر اطلاعات ونشریات و مریم اورنگزیب کی والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر بیگم کلثوم نواز کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹرنزہت انجم،سینیٹر بیگم چوہدری تنویر،ایم پی اے زیب النساء اعوان تحسین فواد، لبنیٰ ریحان ، نورین گیلانی ، نگہت ،ثمینہ شعیب، شازیہ رضوان ،فرحانہ طارق مغل، قدسیہ ناصر، زاہدہ انجم ، شبنم سید، روبینہ شفیق، سلیقہ اورنگزیب، زری بیگم،طفورہ بیگم، ندا خان ، مسزبیگم شاہ غلام قادراورآپا زبیدہ سمیت مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر بیگم کلثوم کی مغفرت اورلیگی رہنماء اشفاق سرورکی صحت کیلئےبھی دعا کی گئی۔مریم اورنگزیب،طاہرہ اورنگزیب،زیب النساء اعوان ، تحسین فواد، لبنیٰ ریحان اورشازیہ رضوان نےمشترکہ بیان میں کہاکہ بیگم کلثوم نوازنےملک کےلئےبہت بڑی قربانی دی ہے ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More