قومی ایکشن پلان سے پاکستان میں دہشت گردی کم ہو گئی

0

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی کم ہوگئی ،امریکہ اوریورپ کوبدستورخطرات کاسامناہے۔انسدادِ دہشت گردی کے امریکی ادارے کے رابطہ کار ایمبیسڈر نتھن اے سیلز نے مختلف ملکوں میں ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں سالانہ رپورٹیں جاری کی ہیں۔پاکستان کے متعلق رپورٹ میں خاص طور پر 2017ء میں کیے گئے ٹھوس اقدامات کو سراہا گیا ہے، جن میں مختلف نوع کے قوانین منظور کرنے اور صوبہ پختونخوا، سابق فاٹا اور خاص طور پر افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فوج کی جانب سے جاری کارروائی کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے ’قومی ایکشن پلان‘ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے، جس میں کئی قسم کے مؤثر اقدام شامل ہیں؛ جن میں منی لانڈرنگ، ہنڈی اور حوالہ کو روکنا بھی شامل ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے بنائی گئی خصوصی فوجی عدالتوں کا ذکربھی کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ء میں امریکہ اور دنیا بھر میں اُس کے اتحادیوں کو درپیش دہشت گردی میں خاص کمی واقع نہیں ہوئی، بلکہ اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More