جاتی امرا میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا آئندہ فیصلہ بھی حق میں آئیگا- لیگی رہنما

0

لاہور(صباح نیوز) جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو رہائی ہر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیرعبد القادر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی جنگ جاری رہے گی، امید کرتے ہیں کہ آئندہ فیصلہ بھی مسلم لیگ ن کے حق میں ہی آئے گا۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More