ضلع اورکزئی میں فورسز کی کاروائی پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد

0

ہنگو ( صباح نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسسز کی کامیاب کاروائی۔پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔کاروائی خفیہ اطلاع پر سالابہ تالاو کی پہاڑی چوٹی پر کی گئی۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئرتحصیل کے حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا SNGP.9 ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے حدود میں فورسسز کا سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More