سنکیانگ میں مسلمانوں پرمذہبی پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں-چین

0

اسلام آباد(امت نیوز) چین نے کہا ہے کہ صوبہ سن کیانگ میں مسلمانوں پر مذہبی پابندیوں بارے پاکستان نے کسی قسم کے تحفظات کے اظہار نہیں کیا، اس بارے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ چین کے اسلام آباد میں سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر یائو جن نے 19ستمبر کو وفاقی وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے صوبہ سن کیانگ میں مسلمانوں کیخلاف مبینہ ناروا سلوک بارے کسی قسم کے تحفظات کااظہار نہیں کیا، بیان میں کہا گیا کہ چین کے صوبہ سن کیانگ میں ملکی سالمیت،عوام کی سکیورٹی اور دہشت گردی کیخلاف چند اقدامات ضرور کئے گئے ہیں تاہم صوبہ میں تمام شہریوں کو اپنے مذاہبی عقائد ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے،واضح رہے کہ مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا میں بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف خبریں چلائی گئی تھیں کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے چینی سفیر کیساتھ ملاقات میں صوبہ سن کیانگ میں مسلمانوں کیخلاف مبینہ ناروا سلوک پر تحفظات کااظہار کیا تاہم چینی سفارتخانہ نے ان خبروں کی تردید کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More